Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سوامی گوڑ کی عیادت، حملہ کی مذمت

سوامی گوڑ کی عیادت، حملہ کی مذمت

ڈپٹی چیف منسٹر محمدمحمود علی کا شدید ردعمل
حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) چیرمین تلنگانہ قانون سا ز کونسل مسٹرسوامی گوڑ پر کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی جانب سے کئے گئے حملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی نے کانگریس قائدین کی اس حرکت کو کھلی غنڈہ گردی قراردیا ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے گورنر کے خطبہ کے دوران ایوان اسمبلی میںپیش آئے اس واقعہ کو ایوان کی تاریخ کا بدنما داغ قرار دیا اور کہا کہ در اصل یہ حملہ ریاستی گورنر پر کیا گیا تھا جو کہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے اور ایسے ارکان اسمبلی کی رکنیت برخواست کر تے ہوئے ان پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کرنی چاہئے ۔ اسمبلی اجلاس کے آغاز پر گورنر کے خطبہ کے دوران کانگریس کے اراکین اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے تقریر کے اوراق پھاڑ کر پھینکنے لگے اسی اثناء میں رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اپنے ہیڈ فون کو گورنر پر پھینکاجو سیدھا صدر نشین قانون ساز کونسل کی آنکھ پر جا لگا جس سے ان کی آنکھ شدید زخمی ہوگئی انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے سروجنی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ دیگر پارٹی ارکان نے سوامی گوڑ کی عیادت کی۔ محمد محمود علی نے اس واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دورا ن تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے بھی جمہوری طور پر احتجاج کیا لیکن اس طرح تشدد کی راہ اختیار نہیں کی۔ نائب وزیر اعلی نے اس حرکت کو ناقابل معافی جرم قرار دیا اور کہا کہ عوام بھی کانگریس کی اس حرکت کو معاف نہیں کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT