Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سواچھتا ہی سیوا پروگرام ، ایچ ایم سی کے مرکزی دفترکی آرائش

سواچھتا ہی سیوا پروگرام ، ایچ ایم سی کے مرکزی دفترکی آرائش

حیدرآباد 14 اکتوبر (یو این آئی) سواچھتا ہی سیوا پروگرام کے حصہ کے طور پر گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )کے مرکزی دفترکو پینٹنگس اور ورٹیکل گارڈن سے سجایاگیاہے ۔ دفتربلدیہ کے باب الداخلہ پرا یک خاتون کی تصو یر اتاری گئی ہے جو سوچھ نمسکار کررہی ہے ۔ باب الداخلہ میں داخل ہوتے ہی عوام ورٹیکل گارڈن کا مشاہدہ کرسکیں گے ۔ اس کے علاوہ دفتر کے درودیوار پر حیدرآباد کی تہذیب وثقافت کو پیش کیاگیاہے ۔ بلدی کمشنرکے آفس کے سامنے سواچھتا ہی سیوا کواجاگرکرنے والی گاندھی جی کی تصویر کو بھی پیش کیاگیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT