Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سوتیلی ماں کے خلاف کمسن لڑکی کی پولیس میں شکایت

سوتیلی ماں کے خلاف کمسن لڑکی کی پولیس میں شکایت

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس میں ایک کمسن لڑکی نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی سوتیلی والدہ اور رشتہ داروں کے خلاف شکایت کردی۔ اسما تبسم نامی 17سالہ لڑکی نے پولیس میںدیئے گئے اپنے شکایتی بیان میں بتایا کہ اس کی سوتیلی والدہ اور رشتہ دار اسے ہراساں کررہے ہیں اس کے نام موجود جائیداد کو حاصل کرنے کیلئے اسے پریشان کیا جارہا ہے۔ لڑکی نے اس کی عصمت ریزی کا بھی سوتیلی والدہ کے رشتہ داروں پر سنگین الزام لگایا اور کہا کہ اس کی سوتیلی والدہ کے رشتہ دار نے کئی مرتبہ اس کے ساتھ زبردستی کی۔ مانصاحب ٹینک اویسی پورہ علاقہ کی ساکن لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس خصوص میں سرکل انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر این ایل راجو نے بتایا کہ لڑکی کی شکایت قبول کرلی گئی ہے اور اسما تبسم کی شکایت پر تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے بعد ہمایوں نگر پولیس سخت کارروائی کرے گی۔ لڑکی نے علی پاشاہ، مجیب غوری اور حبیب غوری پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اور پولیس ہمایوں نگر ان الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT