Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سوجنا چودھری کیخلاف وارنٹ سے دستبرداری کا حکم

سوجنا چودھری کیخلاف وارنٹ سے دستبرداری کا حکم

حیدرآباد 12 اپریل (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائی کورٹ نے مرکزی وزیر وائی ایس چودھری کے خلاف قرض کی مبینہ عدم ادائیگی پر ماریشس کمشنر میثل بینک کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر ایک مقامی عدالت سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کو واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ تاہم ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ ایلانگو نے سوجنا چودھری کو ہدایت کی کہ وہ 5 مئی کو تحت کی عدالت میں شخصی طور پر حاضر رہیں۔ بعدازاں ہائی کورٹ میں دائر کردہ ان کی درخواست کی یکسوئی تک اُنھیں دوبارہ اس (تحت کی) عدالت میں حاضری کی ضرورت نہیں رہے گی۔ مرکزی مملکتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سوجنا چودھری کے خلاف بارہویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی طرف سے 7 اپریل کو اُس وقت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا جب ماریشس کمرشیل بینک نے عدالت سے کی گئی اپنی شکایت میں الزام عائد کیا تھا کہ چودھری اور دیگر چند افراد اُس سے حاصل کردہ 106 کروڑ روپئے کے قرض کی باز ادائیگی میں ناکام ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT