Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوراشٹر کی پنجاب کے خلاف کامیابی

سوراشٹر کی پنجاب کے خلاف کامیابی

کوچی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سید مشتاق علی ٹرافی گروپ بی میچ میں ہیمانشو چاؤلہ نے شاندار نصف سنچری بنائی، لیکن پنجاب کے دیگر بیٹسمین ناکام رہے جس کی وجہ سے سوراشٹر کے خلاف شکست ہوئی۔ دونوں ٹیمیں ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔ سوراشٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167/5 بنائے۔ جواب میں پنجاب کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا، لیکن چاؤلہ نے ٹیم کو کامیابی کی اُمید دلائی اور گریندر سنگھ (33) کے ساتھ مل کر موثر مقابلہ کیا لیکن یہ دونوں کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہی ساری ٹیم کچھ ہی دیر میں پویلین لوٹ گئی۔ تین بیٹسمین اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

 

حیدرآباد کو ٹاملناڈو کے خلاف شکست
ناگپور۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ٹاملناڈو آج سید مشتاق علی ٹرافی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی چمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ناکام ہوگئی۔ گروپ اے میچ میں حیدرآباد کو 4 وکٹس سے شکست کے باوجود ٹیم کو یہ موقع نہیں مل سکا۔ ٹاملناڈو نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حیدرآباد کو مقررہ 20 اوورس میں 140/8 پر محدود رکھا۔ جواب میں ٹاملناڈو نے یہ نشانہ اس وقت پورا کرلیا جبکہ ابھی 8 گیند باقی تھیں۔ ودربھا کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں جاوید علی (حیدرآباد) نے 19 گیندوں میں 35 سب سے زیادہ رنز بنائے جن میں 6 چوکے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT