Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوربھ، سمیر کی جرمن ایونٹ کے سیمی فائنلز میں رسائی

سوربھ، سمیر کی جرمن ایونٹ کے سیمی فائنلز میں رسائی

دونوں شٹلر برادران کا بیرون ملک عمدہ مظاہرہ جاری
ساربرکن (جرمنی) ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ورما برادران سوربھ اور سمیر نے بٹبرگر اوپن میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متضاد طرز کی کامیابیاں درج کرائیں اور یہاں 120,000 ڈالر والے گرانڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلز میں داخل ہوگئے۔ مینس سنگلز میں 23 سالہ سوربھ نے عالمی نمبر 13 جرمن مارک زویبلر (تھرڈ سیڈ) کو 21-15، 16-21، 21-15 سے حیرت زدہ کردیا۔ سوربھ نے اگرچہ یہ مقابلہ تین گیم میں جیتا لیکن انھوں نے سخت حریف کو شکست دی، جو قابل ستائش ہے۔ یہ کوارٹر فائنل میچ 51 منٹ چلا۔ اُن کے چھوٹے بھائی 12 ویں سیڈ سمیر نے بھی ایک دیگر کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کے ارتم پوشتاروف کو 21-14، 21-16 سے ہرایا۔ چائنیز تائپی اوپن چمپئن سوربھ کا اگلا مقابلہ ڈنمارک کے 15 ویں سیڈ اینڈرس انٹونسن اور سینئر نیشنل چمپئن سمیر کا چوتھے سیڈ چینی حریف شی یوقی سے رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT