Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوربھ اور سمیر کی کوارٹر فائنلز میں رسائی

سوربھ اور سمیر کی کوارٹر فائنلز میں رسائی

ساربرکن (جرمنی)، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ورما بھائیوں … سوربھ اور سمیر نے سیدھے گیم کی کامیابیاں درج کراتے ہوئے 120,000 امریکی ڈالر والے بٹبرگر اوپن گرانڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں یہاں مینس سنگلز کامپٹیشن کے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ سوربھ نے انڈونیشیا کے چھٹے سیڈ احسان مولانا مصطفیٰ کو 21-11، 22-20 سے ہرایا، جبکہ 12 ویں سیڈ سمیر نے اسکاٹ لینڈ کے کیرن میریلیس کو ایک دیگر مینس سنگلز میچ میں 21-17، 21-17 سے شکست دی۔ سوربھ کا اگلا حریف جرمن اور چھوٹے بھائی سمیر کا یوکرینی ہے۔ مکسڈ ڈبلز میں پراجکتا ساونت اور اُن کے ملائیشیائی پارٹنر یوگیندرن کرشنن چوتھی سیڈ ملائیشیائی جوڑی کیان مینگ تان اور پئی جینگ لائی کے مقابل 15-21، 11-21 سے ہار گئے۔

TOPPOPULARRECENT