Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / سورت ایرپورٹ کے رن وے پر اسپائس جیٹ طیارہ بھینس سے ٹکرا گیا

سورت ایرپورٹ کے رن وے پر اسپائس جیٹ طیارہ بھینس سے ٹکرا گیا

سورت /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کا اسپائس جیٹ طیارہ کل رات دیر گئے سورت ایر پورٹ سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر کھڑی ہوئی بھینس سے ٹکرا گیا۔ اس طیارہ میں 146 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ کے فوری بعد مسافرین میں بے چینی اور خوف پیدا ہوا۔ ایرلائنز کے ترجمان نے کہا کہ بھینس سے ٹکرانے کے بعد طیارہ کا انجن بری طرح تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ کے بعد پ

سورت /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کا اسپائس جیٹ طیارہ کل رات دیر گئے سورت ایر پورٹ سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر کھڑی ہوئی بھینس سے ٹکرا گیا۔ اس طیارہ میں 146 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ کے فوری بعد مسافرین میں بے چینی اور خوف پیدا ہوا۔ ایرلائنز کے ترجمان نے کہا کہ بھینس سے ٹکرانے کے بعد طیارہ کا انجن بری طرح تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی اور تمام مسافرین و عملہ کو محفوظ طورپر باہر نکالا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب 737-800 بوئنگ طیارہ دہلی کی پرواز کے لئے اڑان بھر رہا تھا کہ رن وے پر ٹھہری ہوئی بھینس سے ٹکرا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اسپائس جیٹ کے تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT