Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سورت میںیونانی طبی کانگریس کا 28 واں نیشنل کنونشن

سورت میںیونانی طبی کانگریس کا 28 واں نیشنل کنونشن

سورت (گجرات)18مارچ(سیاست ڈاٹ کام)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کااٹھائیسواں نیشنل کنونشن سورت (گجرات) میں 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔یونانی طبی کانگریس گجرات کے صدر ڈاکٹر اکبر شرگاؤنکرنے بتایا کہ مرکزی کمیٹی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی منظوری کے بعد پہلی مرتبہ گجرات میں طب یونانی کے حوالے سے قومی سطح کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ، جس میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے صوبائی صدور و جنرل سکریٹریز شریک ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر اکبر نے مزید بتایا کہ کنونشن میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور قومی اعزازی سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں بھی شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ طب یونانی کی دیگر معزز شخصیات بھی خاص طور سے ڈاکٹر راشداللہ خاں، ڈاکٹر ایس ایم حسین، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر کے ٹی اجمل، ڈاکٹر یاسر عرفات، ڈاکٹر خان محمد قیصر خان اور پروفیسر اختر حسین چودھری وغیرہ کی شرکت متوقع

TOPPOPULARRECENT