Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / سورت میں ایک ہی نشست پر کانگریس کے دو امیدوار

سورت میں ایک ہی نشست پر کانگریس کے دو امیدوار

احمدآباد ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے دو امیدواروں نے آج سورت کی نشست سے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کردیئے ۔ جس کی وجہ سے پارٹی الجھن کا شکار ہوگئی ۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن کانگریس کے امیدوار برائے کامریج نشست سورت ، اشوک زیراوالا ایک اور پارٹی کے قائد نیلیش کمبھانی نے اپنے پرچہ جات نامزدگی ایک ہی نشست کیلئے داخل کئے ۔ انہیں پارٹی نے پرچہ نامزدگی جاری کیا تھا ۔ پارٹی قائدین کے بموجب کامریڈ کی نشست کیلئے امیدوار کی تبدیلی کے نتیجہ میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔ پہلے کمبھانی کو پارٹی امیدوار مقرر کیا گیا تھا ۔ بعد میں اندرون 24 گھنٹے فیصلہ تبدیل کردیا گیا ۔ عہدیداروں نے زیرہ والا اور کمبھانی دونوں کے پرچہ جات نامزدگی قبول کرتے ہوئے انہیں امیدوار قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT