Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / سورت میں کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل

سورت میں کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل

سورت ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں کٹھوا عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کے خلاف احتجاج کے دوران گجرات کے شہر سورت میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں کم سن کی عصمت ریزی کے بعد اسے اذیت دے کر قتل کیا گیا ۔ سورت کی پولیس نے آج اس لڑکی کی شناخت کی اور کہا کہ اس کی عمر 9 تا 11 سال ہے ۔ اس کے جسم پر زخموں کے 86 نشانات پائے گئے ۔ یہ لڑکی /6 اپریل کو صبح کرکٹ میدان کے قریب جھاڑیوں میں پائی گئی ۔ آٹوپسی رپورٹ میں بتایا کہ لڑکی کے جسم پر 86 زخم پائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT