Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سوریا پیٹ میں بی جے پی مسلم امیدوار کو ٹکٹ

سوریا پیٹ میں بی جے پی مسلم امیدوار کو ٹکٹ

سوریاپیٹ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ ہرپارٹی اپنی کامیابی کا دعوی کر رہی ہے۔ صدرنشین کا عہدہ خاتون کیلئے مختص ہونے کی وجہ سے سرکردہ قائد رکن اسمبلی کے قریبی سابق پی بھاسکر کی بیوی اور شہرکے ممتاز تاجر جی پرکاش کی بیوی اور مشہور و معروف ڈاکٹر پی ونجا کانگریس سے انتخابی میدان میں ہیں او

سوریاپیٹ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ ہرپارٹی اپنی کامیابی کا دعوی کر رہی ہے۔ صدرنشین کا عہدہ خاتون کیلئے مختص ہونے کی وجہ سے سرکردہ قائد رکن اسمبلی کے قریبی سابق پی بھاسکر کی بیوی اور شہرکے ممتاز تاجر جی پرکاش کی بیوی اور مشہور و معروف ڈاکٹر پی ونجا کانگریس سے انتخابی میدان میں ہیں اور تلگودیشم کے اسٹیٹ قائد پدی ریڈی راجہ کی بیوی میدان میں ہے ۔ چونتیس بلدی حلقوں سے 194 امیدوار میدان میں ہے ۔ کل514 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے ۔ 320 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ۔ کانگریس نے چھ حلقوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ وارڈ نمبر 16 جہاں مسلمانوں کے 60 فیصد ووٹ ہیں پرزور مطالبہ کے باوجود مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ تلگودیشم نے صرف دو حلقوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیاہے۔ بی جے پی نے بھی ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے ۔ امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے شروع کردی ہے ۔ امیدوار اپنی کامیابی پر ہر طرح کی سیوا کرنے کا عوام کو تیقن دیتے ہوئے اور دعوے کرتے ہوئے لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ امیدوار کی قابلیت پر رائے دہی کے استعمال کا عوام میں رحجان پایا جاتا ہے ۔ کانگریس اپنی کوشش سے تلنگانہ بل کی منظوری ٹی آر ایس اپنی جدوجہد کے ذریعہ حصول تلنگانہ کی کامیابی پر عوام سے ووٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔ بعض حلقوں میں تلگودیشم نے اپنے امیدوار نہیں کھڑے کئے ہیں جس سے بی جے پی کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور اس سے ساز باز کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ امیدوار گھر گھر پہونچ کر اپنے حق میں ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں ۔ عوام تجسس میں ہے کہ کس پارٹی کو واضح کامیابی ملے گی کیونکہ کئی حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ نتائج کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کس پارٹی کا بلدیہ پر قبضہ ہوگا اور کون اپنا جھنڈا لہرائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT