Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سوریا پیٹ میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ

سوریا پیٹ میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ

سوریا پیٹ ۔13اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوریا پیٹ اور اس کے اطراف و اکناف حلقوں میں روز بہ روز درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شدید ترین گرمی و جھلسا دینے والی دھوپ سے محنت کش عوام پریشان ہیں ۔ کل اور آج بھی درجہ حرارت 43.5, 44 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ ضلع نلگنڈہ میں اقل ترین درجہ حرارت ہے ۔ اندرون دو یوم میں ڈیویژن سوریا پیٹ میں سن اسٹروک سے مزید 6 افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ واضح رہے کہ اندرون ایک ہفتہ دھوپ کے مار سے 11افراد کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ اندرون دو یوم میں مزید 6افراد لُو لگنے سے فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں کی کل تعداد 17تک پہنچ گئی ۔ کل اور آج سن اسٹروک سے فوت ہوگئے ۔ ان میں سید ماں 45سالہ ‘لنگیا 50سالہ ‘ یادیا 60سالہ ‘ ناگابھوشنم 38سالہ ‘ سومیا 70سالہ کے بشمول دیگر ایک معمر شخص شامل ہیں ۔مہلوکین کا تعلق سوریا پیٹ کے قرب و جوار سے ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آنے والے دنوں میں مزید گرمی میں اضافہ ہوسکتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT