Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سوریزکادوبارہ کسی کھلاڑی کو نہ کترنے کا وعدہ

سوریزکادوبارہ کسی کھلاڑی کو نہ کترنے کا وعدہ

میڈرڈ20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یوروگوائے کے اسٹرائیکر لیوئس سوریز نے آئندہ کسی بھی کھلاڑی کو نہ کترنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیوئس سوریز کے بموجب وہ ماہر نفسیات کے پاس گئے تھے اورجس کے بعد انہوں نے مستقبل میں کسی پلیئر کو نہ کانٹے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیوئس سوریز نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے رویے میں تبدیلی لا کر ایسا ن

میڈرڈ20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یوروگوائے کے اسٹرائیکر لیوئس سوریز نے آئندہ کسی بھی کھلاڑی کو نہ کترنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیوئس سوریز کے بموجب وہ ماہر نفسیات کے پاس گئے تھے اورجس کے بعد انہوں نے مستقبل میں کسی پلیئر کو نہ کانٹے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیوئس سوریز نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے رویے میں تبدیلی لا کر ایسا ناخوشگوار واقعہ نہیں دہراوں گا۔میں اپنی حرکت پر شرمندہ ہوں اور آئندہ کسی پلیئر کو نہ کاٹنے کا وعدہ کرتا ہوں۔لیوئس سوریز نے مزیدکہاکہ انہوں نے اس حوالے سے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تھا۔ماہر نفسیات نے ان کو تنازعات سے بچنے اورصرف میچ میں توجہ مرکوز رکھنے کیلئے کہا ہے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اس کو بھولنے کی ضرورت ہے۔میں جب بھی اس دن کو یاد کرتا ہوں مجھے اس دن ساری رات نیند نہیں آتی۔میں نے اپنے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور اب میری تمام تر توجہ بارسلونا کی جانب ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ بارسلونا کی فتوحات میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکوں۔

وزارت اسپورٹس کیخلاف
مقدمہ دائر کرنے منوج کا فیصلہ
پٹیالہ 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) باکسر منوج کمار نے ارجن ایوارڈس کی فہرست میں اِن کا نام شامل نہ کئے جانے کو بے عزتی قرار دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ وہ ناانصافی پر وزارت اسپورٹس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جئے بھگوان کو ارجن ایوارڈ کیلئے متنازعہ طور پر نامزد کرنے کے بعد گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ 15 رکنی ایتھلیٹ کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ دریں اثناء اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر جنرل جی جی تھامسن جوکہ ایوارڈ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اُنھوں نے کہاکہ پیانل نے 7 ایتھلیٹس کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا لیکن اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ منوج کا کہنا ہے کہ 13 اگسٹ کو اِن کے بھائی نے جب اسپورٹس سکریٹری سے ملاقات کی تو اُنھوں نے طمانیت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT