Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوریز کے چارگول‘ بارسلونا کی کامیابی

سوریز کے چارگول‘ بارسلونا کی کامیابی

میڈرڈ۔21اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) بارسلوناکی کامیابی کی طرف واپسی ہوئی ہے ‘ جیسا کہ لوئز سوریز چار گول اسکور کئے اور ان کی ٹیم میں ڈیپورٹیو لاکرونا کے خلاف 8-0کی شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ بار سلونا کیلئے جہاں سوریز نے چار گول اسکور کئے وہیں اسٹار کھلاڑیوں میں لیونل میسی ‘ نیمر کے ہمراہ آئیون رکیٹک اور مارک بارٹرا نے بھی فی کس ایک گول اسکور کیا ہے ۔ بارسلونا جو کہ گذشتہ 13برسوں کے دوران لالیگا میں شرمناک ناکامیوں کا سامنا کررہی تھی اُس کیلئے یہ کامیابی حوصلہ افزاء ہے ۔ لالیگا میں ٹیموں کے جدول کی درجہ بندی میں بارسلونا اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف بہتر ریکارڈس اور موجودہ مظاہروں کی بدولت سرفہرست ہے اور اسے ہنوز چار مقابلوں میں شرکت کرنی ہے ۔ علاوہ ازیں رئیل میڈرڈ ٹیموں کے جدول میں تیسرے مقام پر فائز ہے ‘ حالانکہ اس نے ویلر ریئل کے خلاف 3-0کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ میڈرڈ کی کامیابی میں کریم بنزیما ‘ لکازویزگس اور لوکا موڈرڈ نے فی کس ایک گول بنایا ہے لیکن اس کامیابی کے بدل میڈرڈ کو اپنے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے زخمی ہونے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔ مقابلہ کے آغاز کے چند منٹ بعد رونالڈو سیدھے پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے ۔ میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے رونالڈو کے زخمی ہونے کے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیر میں تکلیف کی شکایت ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان کا زخم پیچیدہ نوعیت کا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ آئندہ ہفتہ چمپئنس لیگ میں مانچسٹر سٹی کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں وہ ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ زیڈان نے مزید کہا ہے کہ جب میں نے رونالڈو کو میدان سے باہر آتا دیکھا تھا تو مجھے ان کے زخم کے پیچیدہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیںملا اور یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ ہفتہ کھیلے جانے والے اہم ترین مقابلہ میں اسٹار کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT