Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سوریہ پرکاش وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار

سوریہ پرکاش وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں پارٹی کی سرگرمیوں کو توسیع دینے کے لیے وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے سوریہ پرکاش کو ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ لمبے عرصے تک تلنگانہ میں ضمنی انتخابات سے دوری اختیار کرنے والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ریاست تلنگانہ میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے مسٹر سوریہ پرکاش جو وائی ایس آر کانگریس پارٹی ایس سی سیل کے صدر بھی ہیں انہیں امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی و کھمم کے رکن لوک سبھا مسٹر پی سرینواس ریڈی نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ان کی رائے حاصل کرنے کے بعد سوریہ پرکاش کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں بی فارم بھی حوالے کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ورنگل کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم میں صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی ان کی بہن شرمیلا کے علاوہ دوسرے قائدین شرکت کریں گے ۔ مسٹر سوریہ پرکاش نے انہیں امیدوار بنانے پر مسٹر جگن موہن ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی تلنگانہ میں ترقیاتی و فلاحی کاموں کو عوام سے رجوع کرتے ہوئے ووٹ حاصل کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT