Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سوشل میڈیا پر تصاویر نہ ڈالیں، دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ

سوشل میڈیا پر تصاویر نہ ڈالیں، دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ

سہارنپور 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سہارنپور میں دارالعلوم دیوبند نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے مسلم مرد و خواتین کو سوشیل میڈیا کی ویب سائٹس پر اپنی یا اپنے ارکان خاندان کی تصاویر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ فتویٰ میں ہندوستان کی سب سے بڑی اسلامی درسگاہوں میں سے شامل دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ فیس بُک، واٹس اپ جیسی سوشل میڈیا سائٹس پر خود کی یا فیملی کی تصویریں پیش کرنے کی اسلام میں اجازت نہیں۔ یہ فتویٰ دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء کی طرف سے جاری کیا گیا جبکہ ایک شخص حال ہی میں اس استفسار کے ساتھ رجوع ہوا تھا کہ آیا سوشل میڈیا سائٹس پر تصویریں ڈالنے کی مذہب میں اجازت ہے یا نہیں۔ مفتی طارق قاسمی جو یہاں مدرسہ سے وابستہ اسلامی اسکالر ہیں، اُنھوں نے کہاکہ جب غیر ضروری طور پر تصویرکشی کی اسلام میں اجازت نہیں تو سوشل میڈیا پر تصویریں پیش کرنے کی اجازت کس طرح ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT