Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / سوشل میڈیا کا استحصال نہ کرنے ممتا بنرجی کا مشورہ

سوشل میڈیا کا استحصال نہ کرنے ممتا بنرجی کا مشورہ

کولکتہ ۔ 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج عوام کو سوشل میڈیا کے استحصال کے خلاف خبردارکیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا منفی یا فرضی خبریں پھیلانے کیلئے استعمال نہ ہونا چاہیئے ۔ وہ عالمی یوم مواصلات و اطلاعاتی سماج کے موقع پر حاضرین سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن موجودہ دورمیں ہم سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کو منفی خبریں پھیلانے دوسروں کو بدنام کرنے جعلی خبریں پھیلانے کیلئے استعمال نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پہلے بین الاقوامی مواصلاتی کنونشن کی حیثیت رکھتا ہے جو بین الاقوامی مواصلاتی یونین کی تخلیق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہرسال منایا جاتاہے تاکہ اس کے قواعدک ے بارے شعور بیدار کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT