Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بڑھتی فرقہ واریت پر فکرمند

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بڑھتی فرقہ واریت پر فکرمند

بھوپال ۔ 19 جنوری (نمائندہ سیاست) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے ملک بالخصوص شمال میں بڑھتی فرقہ واریت پر غم و غصہ اور فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ قومی صدر پارٹی کے سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدنام زمانہ دادری قتل معاملہ کے بعد خاص طور پر ہندی پٹی میں جذبات اور مذہبی احساسات کو بھڑکانے والے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسا لگتا ہیکہ زعفرانی بریگیڈ کو مرکز میں بی جے پی زیراقتدار حکومت کی تشکیل کے بعد کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ بعض ریاستو ںمیں ایسے واقعات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے اور یہ سب کچھ سنگھ پریوار اور اس سے وابستہ زعفرانی تنظیموں کی ایماء پر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اور اترپردیش میں آئندہ سال کے اسمبلی چناؤ کے پیش نظر بھی یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT