Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سوشیل آڈٹ کے نام پر وظائف کی منسوخی

سوشیل آڈٹ کے نام پر وظائف کی منسوخی

مدہول کے غریب خاندانوں میں بے چینی، 1355 مستحقین کو مایوسی

مد ہول /13 جنوری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)تلنگانہ ریاست میں مسٹر کے چندر شیکھر رائو وزیر اعلی کے عہدے پر فائز ہو نے کے بعد انہوں نے غریب ، بیوہ و معمرین و معذورین کیلئے ماہا نہ وظیفہ مقرر کر کے غریب خاندانوں کیلئے راحت فراہم کی لیکن شوشل آڈیٹ کے نام پر کئی مستحقین کے نام وظائف فہرست سے منسوخ کر دئے گئے ہیں جس کے سبب غریبوں میں بے چینی کی کیفیت دیکھی جارہی ہے واضح رہے کہ مدہول منڈل کے 21 گرام پنچایتوں میں جملہ 1355 وظائف سوشیل آڈٹ سروے کے بعد منسوخ کئے گئے جس کی وجہ سے مدہول منڈل کے معمر افراد و خواتین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گرام پنچایت آشٹا میں 116 ، باسر 285 ، بیدریلی 71 ، بور گائوں 59، برہمن گائوں 25 ، چنچا لہ 81 ، چنتا کنٹہ 54 ، ایڈ بیڑ 95 ، گنورا 31 ، کا رے گائوں 49 ، کر گل بی 33 ، کو ٹھا 47 ، لا بدی 19 ، مد گل 56 ، مدہول مستقر 117 ، رام ٹیک 63 ، سا نور گائوں 21 ، ٹاکلی 27 ، وٹھولی 31 ، وٹھولی تانڈا 19 ، اس طرح جملہ مدہول منڈل کے 21 گرام پنچایتوں کے 1355 وظیفوں کو منسوخ کردیا گیا جن میں 303 بیڑی ورکرس ، 51 جسمانی معذورین ، 481 بیوائیں ،513 او اے پی ( اولڈ ایج پیشن ) منسوخ کر دئے گئے جس بنا پر عوام میں شدید برہمی پائی جارہی ہے ایسے افراد منڈل پر یشد آفس کے چکر کا ٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں مد ہول منڈل کے سر پنجس نے جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی سے نمائندگی کی جس پر رکن اسمبلی نے کہاکہ وہ اس بارے میں حکومت و اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کرینگے۔ واضح رہے کہ مدہول منڈل میں وظائف کو لیکر منی سروے کا کا م شروع کیا گیا جس کا تیقن ایم پی ڈی او مدہول نے جنرل باڈی اجلاس میں منڈل کے سرپنج و ایم پی ٹی سیز کو دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT