Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / سوشیل میڈیا پر امریکی فائرنگ کا واقعہ ، ویڈیو جاری

سوشیل میڈیا پر امریکی فائرنگ کا واقعہ ، ویڈیو جاری

واشنگٹن ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہلک فضائی فائرنگ جس میں دو امریکی صحافی ہلاک ہوگئے اور جس کی فلمبندی مبینہ طور پر حملہ آور نے کی تھی، آج ٹوئیٹر اور فیس بک پر شائع کردی گئی۔ اس فلمبندی کو بعدازاں ہذف کردیا گیا۔ مبینہ طور پر یہ ٹوئیٹر پر امکانی حملہ آور نے شائع کی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہیکہ نشانہ باز ایک ہتھیار رپورٹر ایلیسن پارکر کو نشانہ بنا کر لہرا رہا ہے جس نے ایک خاتون کا انٹرویو لیا تھا اور حملہ آور کی موجودگی سے بے خبر تھا۔ کیمرہ مین کی پیٹھ نشانہ باز کی طرف تھی چنانچہ وہ بھی حملہ آور کی موجودگی سے بے خبر تھا۔ ایک ٹی وی کی خاتون نیوز رپورٹر اور ایک کیمرہ مین نے ایک انٹرویو راست نشر کیا تھا، جو برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ناراض ملازم نے ان پر فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے ایک مال میں پیش آیا۔ فائرنگ کے فوری بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین اس تیز رفتار ڈرامہ پر صدمہ کا شکار ہوگئے تھے۔ 24 سالہ ڈبلیو ڈی بی جے خبر رساں ٹی وی چینل کا رپورٹر اور 27 سالہ کیمرہ مین انٹرویو لے رہے تھے۔ یہ خاتون مونٹیا میں شاپنگ پلازہ خریداری کیلئے آئی تھی جبکہ ان پر نامعلوم بندوق بردار نے فائرنگ کی۔ اندیشہ ہیکہ اس نے 5 یا 6 گولیاں چلائی تھیں۔ ورجینیا کے گورنر ٹیرس میک آلف نے کہاکہ نفاذ قانون ارکان عملہ کے پاس مشتبہ حملہ آور کی ایک تصویر ہے اور وہ مہلوکین کا شناسا نہیں تھا۔ سمجھا جاتا ہیکہ وہ ٹی وی اسٹیشن کا ایک ناراض ملازم تھا اور پولیس اس کا پیچھا کررہی تھی۔ اس کی گرفتاری اب یقینی بن گئی ہے۔ 1992ء سے امریکہ میں پانچ صحافیوں کا قتل ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT