Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سوشیل میڈیا پر لوکیش کے خلاف پروپگنڈہ کی مذمت

سوشیل میڈیا پر لوکیش کے خلاف پروپگنڈہ کی مذمت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : وزیر زراعت آندھرا پردیش مسٹر ایس چندرا موہن ریڈی نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر نازیبا ریمارکس کرنے پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ اس طرح کے ریمارکس کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ وزیر موصوف نے سوشیل میڈیا میں وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی آندھرا پردیش مسٹر این لوکیش کو غیر شائستہ انداز میں پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اس طرح کی کوششوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس سوشیل میڈیا کو اپنا ذاتی میڈیا تصویر کرتے ہوئے اس کا بیجا استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں غیر شائستہ انداز میں پوسٹ کرنے والے روی کرن کو وائی ایس آر کانگریس باقاعدہ طور پر ماہانہ تنخواہ فراہم کررہی ہے ۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ غیر شائستہ ریمارکس سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر روی کرن کو گرفتار کر کے تفتیش کرنے پر صدر وائی ایس آر کانگریس و قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی اور مسٹر وجئے سائی ریڈی کی جانب سے حکومت اور پولیس کو ڈرانا کہاں تک مناسب بات ہے ؟ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی سوشیل میڈیا کی ہرگز مخالف نہیں ہے بلکہ سوشیل میڈیا کا بیجا استعمال کرنے کے نازیبا و ناشائستہ ریمارکس کرنے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT