Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / سوشیل میڈیا پر نظر رکھنے کی کوئی تجویز نہیں : حکومت

سوشیل میڈیا پر نظر رکھنے کی کوئی تجویز نہیں : حکومت

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہاکہ انٹرنیٹ، سوشیل میڈیا پر نگرانی رکھنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی ٹیم مقرر نہیں کی ہے۔ اس نئے دور کے پلیٹ فارم کو محدود کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت بعض قواعد و ضوابط کو

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہاکہ انٹرنیٹ، سوشیل میڈیا پر نگرانی رکھنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی ٹیم مقرر نہیں کی ہے۔ اس نئے دور کے پلیٹ فارم کو محدود کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت بعض قواعد و ضوابط کو سختی سے روبہ عمل لانا چاہتی ہے۔ حکومت نے ایک ایسا فارمولہ اور فریم ورک بتایا ہے اس کے تحت سوشیل میڈیا کو استعمال کرنے کے لئے مربوط انتخابات خطوط کے ساتھ روبہ عمل لایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے دفتر میں ایک نئے میڈیا شاخ کو قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ سوشیل میڈیا کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT