Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سوشیل میڈیا پر کانگریس سے بی سی طبقہ کو نظر انداز کرنے کا الزام بے بنیاد

سوشیل میڈیا پر کانگریس سے بی سی طبقہ کو نظر انداز کرنے کا الزام بے بنیاد

ٹیوٹر اکاونٹ ہائیک پر ڈی سی پی کو ثبوت کی پیشکشی ، ڈی شرون
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ترجمان اعلیٰ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈی شرون نے انکا ٹیوٹر اکاونٹ ہائیک کرتے ہوئے جھوٹی تشہیر کرنے کا ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس اویناش موہنتی سے اس کی شکایت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ڈی شرون آج سابق رکن پارلیمنٹ ایم انجن کمار یادو کے ساتھ سٹی کرائم اسٹیشن پہونچکر ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انکا ٹیوٹر اکاونٹ ہائیک کرنے کی شکایت کرتے ہوئے ثبوت پیش کیا ۔ جس میں کانگریس میں ریڈی طبقہ کا دبدبہ چلنے اور ان کے کانگریس سے مستعفی ہونے کے پوسٹنگ کرنے سے واقف کرایا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی شرون نے بتایا کہ جیسے ہی وہ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ نامزد ہوئے تھے تب بھی سوشیل میڈیا میں ان کے خلاف گمراہ کن مہم چلائی گئی ۔ غیر پارلیمانی الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ۔ حالیہ دنوں میں کانگریس کے 60 امیدواروں کی فرضی لسٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ حکمران ٹی آر ایس کانگریس کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کرتے ہوئے اس کے امیج کو داغدار بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہاں تک کے پرنٹ والکٹرانک میڈیا کو بلیک میل کرتے ہوئے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ کانگریس کی جانب سے سوشیل میڈیا میں حکومت کو اس کے وعدوں کی یاد دہانی کرانے پر ٹی آر ایس کی جانب سے سخت انتباہ دیا جارہا ہے ۔ اظہار خیال پر پابندی عائد کرنے کے لیے آئی پی سی سیکشن 506 ، 507 کے قانون میں ترمیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بی سی طبقات کا احترام کرتی ہے ۔ تاہم بی سی طبقات کو نظر انداز کرنے کا کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر جھوٹی تشہیر کی جارہی ہے ۔ جس کے خلاف ڈی شرون نے ٹی آر ایس کو سخت انتباہ دیا ۔ پروفیسر جئے شنکر سے متاثر ہو کر وہ عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے والی ٹی آر ایس حکومت کانگریس خوفزدہ تمام سروے ٹی آر ایس کے خلاف ہونے کے بعد ٹی آر ایس نے کانگریس کے خلاف گمراہ کن مہم شروع کی ہے ۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو نے شرون کی امیج کو داغدار بنانے کی کوشش کرنے کا ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT