Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سولار برقی پیداوار میں تلنگانہ چمپئن : جگدیش ریڈی

سولار برقی پیداوار میں تلنگانہ چمپئن : جگدیش ریڈی

کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے استفسار پر وزیر برقی کا جواب
حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے سولار برقی پیداوار میں سارے ملک میں تلنگانہ چمپیئن ہونے کا دعویٰ کیا۔ سال کے اواخر تک 2000 میگاواٹ سولار برقی تیار کرنے کا اعلان کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی جانب سے ہیڈل پاور پلانٹ کے قیام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برقی نے کہا کہ تلنگانہ میں 1300 میگاواٹ سولار برقی پیدا کی جارہی ہے۔ سولار برقی کے معاملے میں تلنگانہ سارے ملک میں چمپیئن ہے۔ سال کے اواخر تک تلنگانہ میں 2000 میگاواٹ سولار برقی تیار کی جائے گی۔ ملک کے دیگر ریاستوں میں سولار برقی پلانٹس کے قیام کیلئے حکومتوں کی جانب سے اراضیات دی جارہی ہیں۔ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں برقی لائن کی تنصیب کی جارہی ہے لیکن حکومت تلنگانہ کچھ نہیں دے رہی ہے۔ صرف منظوریاں دے رہی ہیں پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور اس مسئلہ پر ڈسکام پر کسی قسم کا کوئی بوجھ عائد نہیں کیا جارہا ہے۔ حکومت تلنگانہ سولار برقی کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہے۔ 5 ہزار میگاواٹ سولار برقی تیار کرنے کا منصوبہ بندی کرتے ہوئے کام کررہی ہے۔ گرین انرجی سربراہ کرنے پر حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ حکومت نلگنڈہ میں 4000 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سولار برقی کے دور میں تھرمل پاور کی تیاری سرکاری خزانے پر بوجھ ہے۔ لہٰذا حکومت اس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے سولار پاور کی تیاری پر توجہ دیں۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کے اقتدار میں بڑے پراجکٹس جینکو سے مکمل کئے جارہے ہیں جہاں پانی دستیاب ہے۔ وہاں چیف منسٹر ہیڈل پاور کی پیداوار پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کالیشورم اور دوموگوڑم میں برقی کی تیاری کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کم مصارف پر معیاری برقی کی تیاری پر توجہ دی جارہی ہے اور اوپن ٹنڈرس طلب کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT