Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / سولومان جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، سونامی کا خطرہ

سولومان جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، سونامی کا خطرہ

سڈنی، 9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحر الکاہل کے سولومان جزائر میں دیر رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔امریکی ارضیاتی سروے محکمہ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی وقت کے مطابق رات تقریبا 11 بجے (مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 38 منٹ) پر محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیما پر 7.7شدت کے اس زلزلے کا مرکز سولومان جزائر میں صوبائی دارالحکومت کراکرا سے تقریبا 68 کلومیٹر مغرب میں سطح سے 48 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ارضیاتی سروے محکمہ نے زلزلے سے بہت سے لوگوں کی ہلاکت اور املاک کے نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔امریکہ کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی)نے کہا کہ اس تیز زلزلے سے سولومان جزائر، ونات، پاپوا نیو گینی، ناراو، نیو کیلیڈونیا، توالو اور کوسرے کے کچھ ساحلوں پر اگلے تین گھنٹے کے اندر خطرناک سونامی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے ۔پی ٹی ڈبلیو سی نے کہا کہ افسر ان امریکی ریاست ہوائی کے جزائر میں بھی سونامی کے خطرے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT