Tuesday , December 11 2018

سومناتھ بھارتی کا رویہ انتہائی شرمناک تھا : ریتا بہوگنا جوشی

لکھنو ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ریتا بہوگنا جوشی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (NHRC) نے دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کے خلاف جو کارروائی کی ہے وہ بالکل مناسب ہے کیونکہ سومناتھ بھارتی نے جو رویہ اپنایا تھا وہ انتہائی شرمناک ، لغو اور غیر پارلیمانی تھا۔ جوشی نے کہا کہ اس وقت سومناتھ بھارتی وزیر قانون تھے اور انہوں نے خواتین کے حلاف جو رویہ اپنایا تھا وہ انتہائی شرمناک تھا۔ این ایچ آر سی نے دہلی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سومناتھ بھارتی کے خلاف نئی دہلی کے کھڑکی ایکسٹینشن میں افریقی شہریوں کی رہائش گاہ پر نصف شب کو دھاوے کرنے پر کارروائی کرے۔ سماجی کارکن اور وکیل شہزاد پونہ والا نے اس سلسلہ میں عام آدمی پارٹی قائد کے خلاف درخواست بھی داخل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT