Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / سومناتھ بھارتی کو عام آدمی پارٹی کی بھرپور تائید

سومناتھ بھارتی کو عام آدمی پارٹی کی بھرپور تائید

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے متنازعہ وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر نصف شب کو کئے گئے دھاوے کے سلسلے میں تنقیدوں اور برطرفی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے ان کی بھرپور تائید کی ہے ۔ پارٹی نے ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل جوڈیشیل تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے متنازعہ وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر نصف شب کو کئے گئے دھاوے کے سلسلے میں تنقیدوں اور برطرفی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے ان کی بھرپور تائید کی ہے ۔ پارٹی نے ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل جوڈیشیل تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرصدارت پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی کے بی جے پی سینئر لیڈر ارون جیٹلی اور نامور وکیل ہریش سالوے کے خلاف لب ولہجہ کو نامناسب قرار دیا گیا۔ پارٹی نے ان سے کہا ہے کہ وہ عوامی پلیٹ فارم پر ایسی زبان استعمال نہ کریں ۔ یہ اجلاس بھارتی کی برطرفی کے بڑھتے مطالبہ کے پس منظر میں منعقد ہوا تھا ۔ یوگینڈا کی خاتون نے بھارتی کی نشاندہی کی اور کہا تھا کہ یہ عام آدمی پارٹی ورکرس کے گروپ کی اس وقت قیادت کررہے تھے جب اس گروپ نے ان کے مکان پر حملہ کردیا اور ان کے ساتھ غلط برتاؤ کیا ۔

پارٹی کے لیڈر یوگیندر یادو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ بھارتی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشیل تحقیقات کے بعد اگر انہیں قصور وار قرار دیا جائے تو ضرور کارروائی کی جائے گی ۔ عام آدمی پارٹی نے گزشتہ ہفتہ جنوبی دہلی میں مبینہ طور پر نشہ آور اشیاء اور قحبہ گری کے اڈوں پر دھاوے کئے تھے ۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ پارٹی کا یہ احساس ہے کہ جنوبی دہلی کے اس علاقہ میں طویل عرصہ سے قحبہ گری کے اڈے اور نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے رہنے والے عوام کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ پولیس میں اس تعلق سے کئی شکایتیں درج کرائی گئی ہیں لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی نے کوئی غلطی نہیں کی اور ان کی عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے جاری کوششوں کی ستائش ہونی چاہیے ۔

TOPPOPULARRECENT