Tuesday , December 11 2018

سومناتھ بھارتی کی بیوی کی پریس کانفرنس میں ڈرامہ

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیرقانون سومناتھ بھارتی کی علحدہ شدہ بیوی لپیکا مترا کی پریس کانفرنس میں آج انتہائی ڈرامائی صورتحال دیکھی گئی۔ لپیکا نے اپنے شوہر اور ساس پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا اور جیسے ہی وہ اپنے شوہر کو عدالت میں کھینچنے کے ارادہ کا اعلان کیا ان کی ساس 70 سال

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیرقانون سومناتھ بھارتی کی علحدہ شدہ بیوی لپیکا مترا کی پریس کانفرنس میں آج انتہائی ڈرامائی صورتحال دیکھی گئی۔ لپیکا نے اپنے شوہر اور ساس پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا اور جیسے ہی وہ اپنے شوہر کو عدالت میں کھینچنے کے ارادہ کا اعلان کیا ان کی ساس 70 سالہ منورما رانی بھارتی وہاں پہنچ گئی اور کہا کہ وہ اپنی بہو لپیکا سے نہیں بلکہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ برکھا سنگھ سے ملاقات کیلئے پہنچی ہیں۔ منورما رانی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے جوڑے کو متحد رکھنے کی خواہاں ہیں اور حتیٰ کہ اس مقصد کیلئے گھر چھوڑ کر عمر رسیدہ افراد کیلئے مخصوص بیت المعمرین میں قیام کیلئے بھی تیار ہیں۔ لپیکا کی ساس نے ڈرامائی انداز میں کہا کہ ’’الزامات کے بارے میں میں کچھ نہیں جانتی اور چاہتی ہوں کہ وہ (لپیکا) واپس آئیں اور اپنے گھر میں قیام کرے‘‘۔ منورما رانی بھارتی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ان کی بہو نے جھوٹی شکایت درج کرائی ہے کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ سومناتھ بھارتی اپنی ماں کا گھر چھوڑتے ہوئے کسی بیرونی ملک میں آباد ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT