Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / سومناتھ بھارتی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست

سومناتھ بھارتی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست

نئی دہلی 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد سومناتھ بھارتی نے گھریلو تشدد اور اقدام قتل کے الزام کو بی جے پی زیرسرپرستی تنازعہ قرار دیا اور دہلی کی ایک عدالت سے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔ پولیس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک بارسوخ شخصیت ہے اور تحقیقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج انیل کمار نے ضمانت پر رہائی کے بارے میں مباحث کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ کل کے لئے محفوظ کردیا۔ مقدمہ کی سماعت کم از کم ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سومناتھ بھارتی کے وکیل صفائی وجئے اگروال نے دعویٰ کیاکہ یہ گھریلو تعلقات کا مقدمہ ہے جسے مبالغہ آرائی اور سیاسی مقاصد کے تحت حد سے زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT