Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / سونا اسمگلنگ میں ملوث دو سب انسپکٹرس گرفتار

سونا اسمگلنگ میں ملوث دو سب انسپکٹرس گرفتار

کوچی ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی طیرانگاہ پر 1.1 کروڑ روپئے مالیتی 4 کلو سونا کی ضبطی کے سلسلہ میں 4 افراد بشمول ایمگریشن ڈپارٹمنٹ کے 2 سب انسپکٹرس کو گرفتار کرلیا ۔ سی بی آئی ، ذرائع نے بتایا کہ اس کیس میں سرکاری عہدیداروں کے رول کی تحقیقات کی جائے گی ۔ قبل ازیں کسٹمس حکام نے 4 افراد بشمول 2 سب انسپکٹر منو اور کرشنا کمار ک

کوچی ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی طیرانگاہ پر 1.1 کروڑ روپئے مالیتی 4 کلو سونا کی ضبطی کے سلسلہ میں 4 افراد بشمول ایمگریشن ڈپارٹمنٹ کے 2 سب انسپکٹرس کو گرفتار کرلیا ۔ سی بی آئی ، ذرائع نے بتایا کہ اس کیس میں سرکاری عہدیداروں کے رول کی تحقیقات کی جائے گی ۔ قبل ازیں کسٹمس حکام نے 4 افراد بشمول 2 سب انسپکٹر منو اور کرشنا کمار کو گرفتار کرلیا جو کہ ایمگریشین ڈپارٹمنٹ میں ریاستی انٹلی جنس کے عہدوں پر مامور تھے اور دوبئی سے سونا کی اسمگلنگ کرنے والے 19 سالہ اعجاز اور ایک ٹراویلنگ ایجنسی کے مالک رشید بھی گرفتار شدگان میں شامل ہیں ۔ کسٹمس حکام نے اعجاز کی تحویل سے 4 کلو سونا برآمد کرلینے کے سبب ایمگریشن ڈپارٹمنٹ سے وابستہ مذکورہ سب انسپکٹرس کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ یہ سونا ایک لیاپ ٹاپ بیاگ میں چھپایا گیا تھا ۔ اعجاز سے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ سونا سے لدا ہوا بیاگ ایمگریشن ہال میں ایک مخصوص مقام پر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اس نے 7 جنوری کو بھی دوبئی سے آمد کے بعد ایسا ہی کیا تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سب انسپکٹر منو مخصوص مقام سے ایک بیاگ لے جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT