Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سونا مہنگا ، خریدی کم

سونا مہنگا ، خریدی کم

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سونے کی بڑھی چڑھی قیمتوں کی وجہ سے اکشئے ترتیا کے موقع پر بھی گولڈ کی فروخت زیادہ نہیں رہی ۔ ہندو برادری اس موقع پر سونے کی خریدی کو مبارک سمجھتی ہے ۔لیکن انڈسٹری کے ذرائع نے کہا کہ اس مرتبہ سونے کی فروخت گذشتہ سال کی بہ نسبت بیس تا تیس فیصد کم رہی ۔ ہندوستان میں جتنا سونا خریدا جاتا ہے اتنا دنیا میں کہیں نہیں خریدا جاتا ۔ دیپاولی اور دسہرہ کے ساتھ اکشئے ترتیا کے موقع پر سونے کی خریدی کی دھوم رہا کرتی تھی جو اس مرتبہ نہیں دیکھی گئی ۔ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت سونے کی قیمت 30 ہزار ایک سو روپئے فی دس گرام ہے جب کہ 2015 میں اکشئے ترتیا کے موقع پر سونے کی قیمت 27 ہزار ایک سو روپئے فی دس گرام تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT