Monday , June 25 2018
Home / تفریح / سونم کپور کے گھر سے ہیروں کے نکلس کا سرقہ

سونم کپور کے گھر سے ہیروں کے نکلس کا سرقہ

ممبئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سونم کپور کا ہیروں کا نکلس مالتی 3 لاکھ 50 ہزار مضافاتی علاقہ جوہو میں ان کی قیامگاہ سے سرقہ کرلیا گیا۔ اداکارہ نے اس واقعہ کی اطلاع جوہو پولیس کو 5 فبروری کو دی تھی جبکہ ہیروں جڑی زنجیر کو تلاش کرنے کی اس کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ اداکارہ باندرہ میں اپنی والدہ کے سات

ممبئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سونم کپور کا ہیروں کا نکلس مالتی 3 لاکھ 50 ہزار مضافاتی علاقہ جوہو میں ان کی قیامگاہ سے سرقہ کرلیا گیا۔ اداکارہ نے اس واقعہ کی اطلاع جوہو پولیس کو 5 فبروری کو دی تھی جبکہ ہیروں جڑی زنجیر کو تلاش کرنے کی اس کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ اداکارہ باندرہ میں اپنی والدہ کے ساتھ 4 فبروری کی رات کو ایک پارٹی میں شرکت کررہی تھیں۔ اس وقت وہ نکلس اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اگلے دن اپنے زیورات واپس کرنا چاہتی تھیں۔ وہ گھر رات دیر گئے آئی تھیں اور زیورات اپنے قریب ایک دراز میں رکھ دیئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT