Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سونووال کا متفقہ انتخاب ‘ مرکز سے مستعفی تشکیل حکومت کی گورنر کی دعوت

سونووال کا متفقہ انتخاب ‘ مرکز سے مستعفی تشکیل حکومت کی گورنر کی دعوت

گوہاٹی۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سربانندا سونووال کو آج متفقہ طور پر بی جے پی مقننہ پارٹی آسام کا متفقہ طور پر قائد منتخب کرلیا گیا ۔ اس طرح ان کے ریاست کا چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ نامزد چیف منسٹر سربانندا سونووال نے آج مرکزی مجلس وزراء سے استعفی پیش کردیا ۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم اور صدرجمہوریہ کو روانہ کردیا جسے قبول کرلیا گیا ۔ وہ مرکزی کابینہ میں وزیر برائے اسپورٹس و اُمور نوجوانان تھے ۔ بعدازاں وزیراعظم اور صدرجمہوریہ نے ہدایت دی کہ وزیر مملکت برائے اسپورٹس جتیندر سنگھ ‘ وزارت اسپورٹس و اُمور نوجوانان کا آزادانہ چارج سنبھالیں گے ۔ گوہاٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب گورنر آسام پدمنابھا بالا کرشنا آچاریہ نے آج بی جے پی ‘ اے جی پی اور بی پی ایف کو آسام کی آئندہ حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی کیونکہ تینوں پارٹیوں کے اتحاد میں نئی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا تھا ۔ بی جے پی مقننہ پارٹی کے قائدسونووال نے صدر اے جی پی اور بی پی ایف کے ہمراہ ارکان اسمبلی کے ایک وفد کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT