Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا معائنہ اور اظہار اطمینان

سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا معائنہ اور اظہار اطمینان

سرپور ٹاون /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا 10 فروری کے روز سرپور ٹاون تحصیلدار رمیش بابو نے دورہ کیا ۔اس موقع پر سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاون رمیش بابو نے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں ریاستی حکومت کی جانب سے ا

سرپور ٹاون /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا 10 فروری کے روز سرپور ٹاون تحصیلدار رمیش بابو نے دورہ کیا ۔اس موقع پر سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاون رمیش بابو نے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں چلائے جانے والے مڈ ڈے میلس پکوان کے کھانہ کی تیاری کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور باریکچاول کی سپلائی کے بارے میں معلومات حاصل کئے گئے ۔ اس موقع پر تحصیلدار رمیش بابو نے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا مکمل طور پر جائزہ لیا اور اسکول میں موجود صاف صفائی اور موجودہ بڑھتی ہوئی طلباء کی تعداد اور تعلیمی قابلیت پر خوصی کا اظہار کرتے ہوئے سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین کو اردو میڈیم اسکول میں صاف صفائی کا نظام رکھنے پر مبارکبادی پیش کی اور سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کے طلباء کو مڈ ڈے میلس کے پکوان کیلئے کچن شیڈ کے تعمیراتی کاموں کیلئے اراضی کی تحصیلدار رمیش بابو نے منظوری کرتے ہوئے اسکول کے بازو تحصیل آفس اور ریونیو کی اراضی پر کچن شیڈ کے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کیلئے اراضی کی منظوری کرتے ہوئے ا راضی کی حوالے کی گئی ۔ انہوں نے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں صاف صفائی اور بچوں کی تعلیمی قابلیت میں اور دن بہ دن بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر خوصی ظاہر کی ۔ بعد ازاں انہوں نے منڈل کے تمام اسکولوں میں بھی صاف صفائی کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کو ماڈل اسکول کی طرح استعمال رنے کا ٹیچرس کو مشورہ دیا اور تمام اسکولوں میں ترک تعلیم کرنے والے طلباء کو دوبارہ اسکولوں میں داخلہ دلواتے ہوئے ناخواندگی کا خاتمہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ بعد ازاں اسکول میں موجود ٹیچرس حاضری رجسٹر اور مڈ ڈے میلس اسٹاک رجسٹرار خاص طور پر باریک چاول کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT