Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سونگا آؤٹ ، جوکووچ جدوجہد کے بعد کامیاب

سونگا آؤٹ ، جوکووچ جدوجہد کے بعد کامیاب

سنسناتی اوپن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو سنسناتی ماسٹرس کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں اپنے حریف جائل سیمنس کو شکست دینے کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑی تاہم اُنھوں نے اِس مقابلے میں 6-3 ، 4-6 ، 6-4 کی کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ ہفتہ جوکووچ کو ٹورنٹو کے ٹورنمنٹ میں حیران کن طور پر تیسرے ہی مرحلہ میں فرانسیسی ٹینس اسٹار جوولفریڈ سونگا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ سونگا نے اینڈی مرے اور پھر فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر خطاب حاصل کیا ہے۔

ماسٹرس 1000 ٹورنمنٹ میں جوکووچ نے واضح کردیا کہ وہ ایک ہی طرح کی غلطی دوبارہ کرنے کے موڈ میں بالکل نہیں ہے لیکن اِنھیں فرانسیسی ٹینس اسٹار سیمون کے خلاف کامیابی کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے جوکووچ نے کہاکہ سیمن ایسے کھلاڑی نہیں جو آپ کو آسانی سے نشانہ فراہم کریں گے اور نہ ہی ازخود غلطیاں کرتے ہوئے مقابلے پر اپنی گرفت کمزور کریں گے۔ مقابلہ کے آغاز پر ہی جوکووچ کو اپنی سرویس گنوانی پڑی لیکن اُنھوں نے فوراً مقابلے پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھنا شروع کیا دیگر مقابلوں میں آسٹریلین چمپئن اسٹانسلس واؤرنکا نے جرمنی کے بنجامن بیکر کو 6-3 ، 7-6(7-5) سے شکست دیتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ ہفتہ ٹورنٹو میں خطاب حاصل کرنے والے سونگا کو روسی کھلاڑی میخائل یوزنی کے خلاف حیران کن طور پر 6-1 ، 6-4 کی شکست ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT