Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سونگا نے راجر س کپ میں فیڈرر کو شکست دی

سونگا نے راجر س کپ میں فیڈرر کو شکست دی

ٹورنٹو ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی ٹینس اسٹار جوویلفریڈ سونگا نے رواں ہفتہ اپنے کیریئر کی انتہائی شاندار ٹینس کھیلتے ہوئے راجرس کپ کے فائنل میں راجر فیڈرر کو 7-5 ، 7-6(3) سے شکست دیتے ہوئے رواں سیزن پہلا اور اپنے کیریئر کا گیارہواں خطاب حاصل کیا ہے۔ سونگا نے فائنل میں رسائی سے قبل عالمی نمبر ایک جوکووچ اور پھر جمعہ کو اینڈی مرے کو کوارٹر فائنل میں شکست دی جس کے بعد سیمی فائنل میں عالمی درجہ بندی میں ساتویں مقام پر فائز بلغاریہ کے گریجار دیمترو کو شکست دی۔ فیڈرر کو شکست دینے کے بعد انہوں نے عالمی ریکارڈ یافتہ گرانڈ سلام چمپیئن کے خلاف فتوحات کے ریکارڈ کو 5-11 کرلیا ہے۔ فیڈرر کیلئے فائنل میں یہ ایک اور شکست ہے جیسا کہ ومبلڈن کے فائنل میں جوکووچ کے خلاف بھی انہیں شکست برداشت کرنی پڑی تھی جبکہ رواں سیزن 7 خطابی مقابلوں میں یہ ان کی پانچویں شکست ہے۔ فیڈرر نے دو فتوحات اور ہال میں حاصل کرتے ہوئے رواں سیزن دو خطابات حاصل کئے ہیں۔ مقابلہ کے آغاز پر دونوں ہی کھلاڑیوں کی جانب سے ازخود غلطیاں دیکھنے کو ملی لیکن دونوں ہی کھلاڑیوں نے اپنی سرویس برقرار رکھی تھی۔ یو ایس اوپن کے آغاز سے قبل سونگا کا یہاں خطاب جیتنا اور عالمی درجہ بندی میں خود سے بہتر مقام پر فائز کھلاڑیوں کو شکست دینا انہیں سیزن کے آخری گرانڈ سلام کے مضبوط دعویداروں میں شامل کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT