Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / سونیااور راہول کی ہفتہ کو عدالت میں حاضری ضمانت حاصل نہیں کریں گے ، جیل جانے تیار

سونیااور راہول کی ہفتہ کو عدالت میں حاضری ضمانت حاصل نہیں کریں گے ، جیل جانے تیار

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی ’’نیشنل ہیرالڈ‘‘ مقدمہ کے ضمن میں ہفتہ کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش ہوں گے اور یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ ضمانت کیلئے درخواست نہیں دیں گے۔ پارٹی نے دونوں قائدین کی عدالت میں حاضری اور اس موقع پر اختیار کئے جانے والے لائحہ عمل کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے۔ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ایک مرتبہ سمن جاری کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں حاضر ہونا ضروری ہوتا ہے اور پھر وہ ضمانت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کی منظوری کا انحصار عدالت پر ہوتا ہے۔ بصورت دیگر انہیں عدالتی تحویل میں دیا جاسکتا ہے۔ یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے اور عدالتی تحویل کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اس معاملے کو ایک سیاسی موضوع بنایا جاسکے۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ ہم عدالتی طریقہ کار کا احترام کرتے ہیں اور خود کو عدالت میں پیش کریں گے۔ صدر کانگریس اور نائب صدر کو عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور وہ اپنے وکلاء کے مشورہ پر عمل کررہے ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھوی جنہوں نے عدالت میں ان دونوں کی پیروی کی تھی، درخواست ضمانت کے معاملے میں خاموشی اختیار کی اور کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل نہیں بتاسکتے۔

TOPPOPULARRECENT