Friday , October 19 2018
Home / سیاسیات / سونیا۔ راہول گاندھی،مودی کی فکرچھوڑیں ، اپنی اپنی سیٹ بچا لیں : بی جے پی

سونیا۔ راہول گاندھی،مودی کی فکرچھوڑیں ، اپنی اپنی سیٹ بچا لیں : بی جے پی

نئی دہلی9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے بنارس والے بیان پرجوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر او ر ان کی والدہ سونیا گاندھی لوگوں کی بڑھتی ’’ناامیدی ‘‘ کی وجہ سے 2019 میں اپنی ہی سیٹیں نہیں بچا پائیں گے۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے اتوار کو بنگلورو میں کہا تھا کہ اگر اپوزیشن ایک ساتھ ہو جائیں تو 2019 کے انتخابات میں مودی اپنی بنارس سیٹ بھی ہار سکتے ہیں۔بی جے پی ترجمان انل بلونی نے کہا کہ راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے۔ انہیں 2019 میں اپنے اور سونیا گاندھی کے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’آج کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے راہول اور ان کی والدہ سونیا گاندھی اپنی اپنی سیٹیں بھی نہیں بچا پائین گے۔انہوں نے اپنے علاقوں کے لئے کچھ نہیں کیا اور ان کے تئیں لوگوں کی ناامیدی بڑھتی جا رہی ہے۔بی جے پی کی طرف سے یہ بیان راہول گاندھی کے اس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگربی جے پی کے خلاف ایس پی اور بی ایس پی ایک ساتھ ہو گئیں تو مودی اپنی بنارس سیٹ بھی ہار سکتے ہیں۔بنگلورو میں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ اگر حزب مخالف کی تمام پارٹیا ں ایک ساتھ ہو جائیں تو 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کی ہار طے ہے۔ اسی میٹنگ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا ’’کیوں کہ دو چیزیں ہیں، اپوزیشن اتحاد ایک خاص سطح تک ہو جائے تو الیکشن جیتنا ناممکن ہو جائیگا۔ ابھی حزب مخالف اتحاد صرف ایک نقطہ تک پہنچا ہے یہ معمول کی بات ہے۔

TOPPOPULARRECENT