Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / سونیا ،راہول اور اڈوانی کی مغربی بنگال میں انتخابی مہم

سونیا ،راہول اور اڈوانی کی مغربی بنگال میں انتخابی مہم

کولکتہ 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی ،نائب صدرراہول گاندھی ،سینئر بی جے پی قائد لال کرشن اڈوانی اور صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے ۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ راجناتھ سنگھ چہارشنبہ کو کولکتہ پہنچیں گے اور تین عام جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ اڈوانی ضلع ہبلی میں دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ راہول گاندھی 21 اپریل کو مرشد آباد اور شمالی دیناج پور اضلاع میںانتخابی مہم چلائیںگے ۔ 22 اپریل کو سونیا گاندھی مالدہ اور دیناج پور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ صدر پردیش مغربی بنگال کانگریس ادھیر رنجن چودھری بہرام پور اور مرکزی وزیر دیپا داس منشی رائے گنج سے دوبارہ امیدوار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT