Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / سونیا اور راہول کی زیر قیادت اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ

سونیا اور راہول کی زیر قیادت اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ

نئی دہلی، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی اور ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی چیئر پرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں دس سے زیادہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بینک گھوٹالے جیسے مختلف مسائل پر احتجاج کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے بینک گھوٹالے ، کسانوں کے مسائل، تحریک عدم اعتماد، درج فہرست راذات و قبائل (انسداد مظالم) ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس معاملے میں حکومت کے موہول قف نیز پبلک سیکٹر کی طیارہ سروس کمپنی کی نجکاری جیسے مختلف مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں میں راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، احمد پٹیل، کماری شیلجا، ترنمول کانگریس کے کلیان ونرجی، سماجوادی پارٹی کی جیہ بچن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ ، دراوڈا منترا کژاگم کے تریچی شیوا سمیت کئی اہم لوگ شامل تھے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کے مسائل پر بحث کرانے سے بھاگ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT