Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / سونیا اور راہول گاندھی کا ناگپور میں جلسہ عام

سونیا اور راہول گاندھی کا ناگپور میں جلسہ عام

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی 11 اپریل کو ناگپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ پارٹی ایک سال طویل تقریبات کا اختتام کررہی ہے جو دلت قائد بی آر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش کے دن سے شروع ہوئی تھیں۔ اس جلسہ عام کو امبیڈکر سے موسوم کرتے ہوئے اسے ان تقریبات کا اختتامی اجلاس قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی چاہتی ہیکہ اپنی پالیسیاں اور پروگرام دلتوں تک پہنچائے۔ پارٹی سخت جدوجہد کررہی ہیکہ اپنے سابق ووٹ بینک دلتوں کو دوبارہ اپنی تائید کرنے کی ترغیب دے سکے۔ چند دن قبل پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایس سی ؍ ایس ٹی اور اقلیتوں کی پارٹی کے مختلف شعبوں میں نمائندگی کو موجودہ 25 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا جائے تاکہ ان طبقات تک پارٹی کی رسائی ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT