Wednesday , January 23 2019

سونیا اور منموہن کی وجہ سے تریپورہ میں کانگریس کی حالت خراب

اگرتلہ،4فروری (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواراشیش کمار شاہ نے الزام لگایا کہ پارٹی ہائی کمان اور چوٹی کے لیڈروں سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی وجہ سے ریاست میں پارٹی خراب حالت میں ہے اور اس نے بی جے پی کو اپنی جگہ دے دی ہے ۔کانگریس کے روایتی شہراگرتلہ میں واقع بوردولی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوا رکے طورپر اس بار الیکشن لڑرہے اشیش شاہ نے یہاں یو این آئی سے کہاکہ کانگریس ہائی کمان نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے تئیں نرم رویہ اختیا ر کیا اور آہستہ آہستہ قوت ارادی کو چھوڑ دیا ایسی حالت میں پارٹی میں گراوٹ لازمی تھی۔ خیال رہے کہ اشیش شاہ سمیت کانگریس کے چھ اراکین اسمبلی پارٹی کی رکنیت چھوڑ کر پہلے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے اور بعد میں وہ بی جے پی میں آگئے ۔مسٹر شاہ نے کہاکہ مخالف بائیں اور کمیونسٹوں کے خلاف لڑائی کے دوران ہمیں مرکزی رہنماؤں سے حمایت اور تعاون کی امید ہوتی ہے لیکن شاید ہی کبھی ہمیں کسی طرح کی حمایت ملی۔

TOPPOPULARRECENT