Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سونیا کی قیامگاہ پر دھرنے کا انتباہ : لگڑا پاٹی

سونیا کی قیامگاہ پر دھرنے کا انتباہ : لگڑا پاٹی

وجئے واڑہ 24 ( این ایس ایس ) وجئے واڑہ ایم پی ایل راجگوپال نے آج کہا کہ چونکہ وہ متحدہ آندھرا کے حامی ہیں اس لئے کسی سے خوفزدہ نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقسیم ریاست کے مخالف ہیں اور اس کو روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی رائے کو قبول کیا جانا چاہئے جو تقسیم ریاست کے مخالف ہیں۔ انہ

وجئے واڑہ 24 ( این ایس ایس ) وجئے واڑہ ایم پی ایل راجگوپال نے آج کہا کہ چونکہ وہ متحدہ آندھرا کے حامی ہیں اس لئے کسی سے خوفزدہ نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقسیم ریاست کے مخالف ہیں اور اس کو روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی رائے کو قبول کیا جانا چاہئے جو تقسیم ریاست کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کو تقسیم سے بچانے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ وزیر اعظم ‘ وزیر داخلہ اور خود صدر کانگریس سونیا گاندھی کی قیامگاہ پر ریاست کو متحد رکھنے دھرنا منظم کرنے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT