Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی، راکھی ساونت سے غریب صرف 9 کروڑ کے اثاثے

سونیا گاندھی، راکھی ساونت سے غریب صرف 9 کروڑ کے اثاثے

رائے بریلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اثاثوں کی جملہ لاگت 9.28 کروڑ ہے۔ اگرچہ کہ ان کے پاس ان کے نام پر کوئی گاڑی بھی نہیں ہے۔ وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی غریب ہیں۔ ان کے پاس منقولہ اثاثہ جات 2.81 کروڑ روپئے ہے جبکہ غیرمنقولہ اثاثہ جات 6.47 کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے آج

رائے بریلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اثاثوں کی جملہ لاگت 9.28 کروڑ ہے۔ اگرچہ کہ ان کے پاس ان کے نام پر کوئی گاڑی بھی نہیں ہے۔ وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی غریب ہیں۔ ان کے پاس منقولہ اثاثہ جات 2.81 کروڑ روپئے ہے جبکہ غیرمنقولہ اثاثہ جات 6.47 کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے آج رائے بریلی حلقہ سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیا جس کے ساتھ حلف نامہ بھی پیش کیا ہے۔ گذشتہ انتخابات میں انہیں اپنے اعلامیہ میں جو اثاثہ جات بتائے تھے اب اس میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سونیا گاندھی نے اپنے فرزند کو 9 لاکھ روپئے کا قرض دیا ہے۔ 2012-13ء کیلئے انہوں نے انکم ٹیکس بھی ادا کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی آمدنی 14.21 لاکھ بتائی ہے۔

دہلی انتخابات میں بی جے پی کا منشور جاری
نئی دہلی ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دارالحکومت دہلی میں لوک سبھا کی 7 نشستوں پر قبضہ جمانے کی توقع کے ساتھ بی جے پی نے آج دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے برقی شرحوں میں 30 فیصد تک کٹوتی اور ایک ماہ کے اندر قیمتوں پر قابو پانے جیسے وعدے کرتے ہوئے منشور جاری کیا ہے ۔ عام انتخابات سے قبل بی جے پی نے پہلی مرتبہ خاص کر دہلی کیلئے ایک منشور جاری کیا ہے ۔ بی جے پی کو 2009 ء لوک سبھا انتخابات میں بھاری نقصان ہوا تھا اور لوک سبھا کی تمام نشستیں کانگریس کے حق میں چلی گئی تھی ۔ بی جے پی نے ایک ہیلپ لائین بھی قائم کیا ہے تاکہ عوام کی شکایت کی سماعت کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT