Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی اور راہول کا 12اپریل کو روڈ شو

سونیا گاندھی اور راہول کا 12اپریل کو روڈ شو

امیتھی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور ان کے فرزند راہول گاندھی 12 اپریل کو ایک روڈ شو کا انعقاد عمل میں لائیں گے۔ اس کے بعد کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اپنا پرچہ نامزگی داخل کریں گے۔ راہول گاندھی کے ہمراہ ان کی والدہ اور یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی ہوں گی۔ راہول گاندھی کے نمائندہ چندرکانت دوبے نے آج یہ بات ب

امیتھی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور ان کے فرزند راہول گاندھی 12 اپریل کو ایک روڈ شو کا انعقاد عمل میں لائیں گے۔ اس کے بعد کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اپنا پرچہ نامزگی داخل کریں گے۔ راہول گاندھی کے ہمراہ ان کی والدہ اور یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی ہوں گی۔ راہول گاندھی کے نمائندہ چندرکانت دوبے نے آج یہ بات بتائی۔ دونوں قائدین پڑوسی ضلع سلطان پور میں امباٹ ایرپورٹ پر اتریں گے جہاں سے دونوں 60 کیلو میٹر طویل روڈ شو منعقد کریں گے۔ بعدازاں راہول گاندھی گوری گنج میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پرینکا گاندھی شامل نہیں ہیں البتہ وہ بہت جلد انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ راہول گاندھی خود اعتمادی اور ترقی کے مسئلہ پر ایک مثبت نوٹ پر انتخاب لڑیں گے۔ بی جے پی نے سلطان پور سے راہول کے چچازاد بھائی ورون گاندھی کو کھڑا کیا ہے جہاں کانگریس قائدین کا طیارہ اترے گا۔ یہ روڈ شو سلطان پور میں16 کیلو میٹر دوری سے شروع ہوگا۔ ورون گاندھی نے پہلے ہی اعلان کیا ہیکہ وہ امیتھی میں انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔ اس موقع پر ٹکڑ سبھاؤں کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا۔

گجرات میں عام آدمی پارٹی امیدوار لاپتہ
احمد آباد ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی کی گجرات یونٹ کو آج دو دھکے لگے ۔ ایک تو ضمنی انتخابات کے امیدواروں میں سے ایک امیدوار لاپتہ بتایا گیا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کے سابق امیدوار نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ضلع جونا گڑھ کے وشوادھار اسمبلی کے امیدوار کناکرائی کنانی آج صبح سے لاپتہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT