Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی دواخانہ سے ڈسچارچ ‘ آرام کا مشورہ

سونیا گاندھی دواخانہ سے ڈسچارچ ‘ آرام کا مشورہ

نئی دہلی 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو یہاں ایک خانگی دواخانہ سے ڈسچارچ کردیا گیا جہاں وہ ڈی ہائیڈریشن ‘ بخار اور کندھے کے زخم کی وجہ سے گذشتہ 11 دن سے زیر علاج تھیں۔ سر گنگا رام ہاسپٹل میں سونیا گاندھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے بتایا کہ وہ اپنی علالت اور زخم سے صحتیاب ہو رہی ہیں اور انہیں آرام کرنے اور ادویات کے استعمال کو جاری رکھنے کامشورہ دیا گیا ہے ۔ سونیا گاندھی کو 3 اگسٹ کو یہاں شریک کروایا گیا تھا ۔ صدر نشین بورڈ آف مینجمنٹ ہاسپٹل ڈی ایس رانا نے کہا کہ سونیا گاندھی کی میڈیکل حالت ڈسچارچ کے وقت مستحکم تھی ۔ انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ادویات جاری رکھنے کو کہا گیا ہے ۔ وہ ہوسکتا ہے کہ مزید طبی معائنوں اور جائزہ کیلئے آئندہ ہفتے دواخانہ آئیں گی ۔ 69 سالہ سونیا گاندھی کو وارناسی میں ایک روڈ شو کے دوران طبیعت بگڑ جانے پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ ان کے بائیں کندھے کا 3 اگسٹ کو آپریشن کیا گیا تھا اور ڈاکٹرس نے کہا کہ وہ زخم سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔ سونیا گاندھی کو سینئر کنسلٹنٹ ڈپارٹمنٹ آف پلمونولوجی و چیسٹ میڈیسن ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT