Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / سونیا گاندھی دوبارہ سی پی پی چیرپرسن منتخب

سونیا گاندھی دوبارہ سی پی پی چیرپرسن منتخب

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : سونیا گاندھی کو آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کا دوبارہ چیرپرسن منتخب کیا گیا ۔ انہوں نے کانگریس قائدین سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست پر برسر عام مایوسی یا سینہ کوبی سے گریز کریں بلکہ ناکامی کی وجوہات کا پتہ چلائیں ۔ راہول گاندھی کی ٹیم کو اس ناکامی کا ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہ

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : سونیا گاندھی کو آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کا دوبارہ چیرپرسن منتخب کیا گیا ۔ انہوں نے کانگریس قائدین سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست پر برسر عام مایوسی یا سینہ کوبی سے گریز کریں بلکہ ناکامی کی وجوہات کا پتہ چلائیں ۔ راہول گاندھی کی ٹیم کو اس ناکامی کا ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے ۔ سی پی پی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ ہمارے خلاف بڑے پیمانہ پر برہمی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم ناکام ہوئے ۔

اس کا عمیق جائزہ لے کر پتہ چلانا چاہئے کہ کہاں غلطیاں ہوئی ہیں اور کس حد تک کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں ۔ انفرادی اور اجتماعی طور پر کانگریس کے ہر لیڈر کو محاسبہ کی ضرورت ہے ۔ سی پی پی کی جانب سے ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کو ترقی پسند اور سیکولر طاقتوں سے رابطہ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ یہ قرار داد ایک ایسے وقت سامنے آئی جب نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت 30 سال بعد اقتدار حاصل کرنے جارہی ہے ۔ جب کہ کانگریس کے ارکان کی تعداد گھٹ کر 44 ہوگئی ہے ۔ کانگریس صدر کو 1998 سے پانچویں مرتبہ سی پی پی چیرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT