Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سونیا گاندھی سے چندرشیکھرراؤ کی ملاقات

سونیا گاندھی سے چندرشیکھرراؤ کی ملاقات

نئی دہلی ۔10فبروری(پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں پیشکشی سے قبل تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے آج ہوئی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی گشت کررہی ہیں کہ دونوں جماعتیں انضمام کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ نے آج شام س

نئی دہلی ۔10فبروری(پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں پیشکشی سے قبل تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے آج ہوئی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی گشت کررہی ہیں کہ دونوں جماعتیں انضمام کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ نے آج شام سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور نئی ریاست کے قیام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ چندر شیکھر راؤ نے کانگریس کی صدر سے درخواست کی کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تلنگانہ بل کی آسانی منظوری کو یقینی بنائیں ۔ انضمام کے بارے میں ایک سوال پر ٹی آر ایس سربراہ نے نفی میں جواب دیا ۔ کے سی آر نے کہا کہ ’’ میں ایسا نہیں سمجھتا ۔ بل کی منظور کے بعد ہی ( اس مسئلہ پر ) بات چیت ہوسکتی ہے‘‘ ۔ سمجھا جاتا ہے کہ تلنگانہ بل اس ہفتہ کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT