Wednesday , October 24 2018
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی علیل دورۂ مہاراشٹرا منسوخ

سونیا گاندھی علیل دورۂ مہاراشٹرا منسوخ

ممبئی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی علیل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دورۂ مہاراشٹرا کو منسوخ کردیا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ وہ شمالی مہاراشٹرا میں نندور بار اور دھولے میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرنے والی تھیں، لیکن ناسازیٔ مزاج کے باعث وہ ان جلسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی علیل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دورۂ مہاراشٹرا کو منسوخ کردیا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ وہ شمالی مہاراشٹرا میں نندور بار اور دھولے میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرنے والی تھیں، لیکن ناسازیٔ مزاج کے باعث وہ ان جلسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج
فتح پور۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو رام دیو کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے امتناعی احکامات کے باوجود نظم و نسق کی اجازت کے بغیر پریس میٹ سے خطاب کیا تھا۔ سب ڈیویژنل میجسٹریٹ وویک سریواستو نے کہا کہ رام دیو نے ایک یوگا سنٹر کوآرڈینیٹر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس کیلئے انہوں نے انتظامیہ سے کوئی اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ الیکشن کمیشن کو رپورٹ روانہ کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT